اسلام آباد:وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا ہے کہ امریکا کےعلاوہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرینگے، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ جب ان کے سارے کارڈ فیل ہوگئے توانہوں نے ٹرمپ کارڈ نکال لیا، یہ کہہ رہے تھے کہ جس دن ٹرمپ نے حلف لیا، اس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی۔
پی ٹی آئی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی،امیر مقام








