بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ نے بلاول کو نااہل قرار دینےکی درخواست الیکشن کمیشن بھجوادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست الیکشن کمیشن بھجوادی۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کی زیر التوا درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔عدالت نے حکم دیا ہےکہ الیکشن کمیشن قانون کےمطابق درخواست گزارکی درخواست کا فیصلہ کرے۔درخواست گزارکا مؤقف ہےکہ اس وقت دو پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، ایک کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، دوسری پیپلز پا رٹی پارلیمنٹیرینز کے نام سے رجسٹرڈ ہے جس کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بجائے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے الیکشن لڑا، اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی سے الیکشن لڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست پر فیصلہ کرنےکاحکم دے۔