اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت بینچوں میں ہی نہیں ،اپوزیشن میں بھی فارم47 والے لوگ بیٹھے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ
پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن الائنس میں فارم 47 والےلوگ موجود ہیں،ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہرفارم47پرتقریریں کرتے ہوئے تھکتے نہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام لینے سے گریزکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے حلف دیئے ہوئے ہیں وہ کس چیز کے ہیں، کوئی نیکی ہوئی ہے تو حلف دیئے ہیں۔
اپوزیشن میں بھی فارم47 والے لوگ بیٹھے ہیں ،مروت کادعویٰ








