بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان اور خیبر پختنونخوا کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تنزلی کی جانب گامزن ہے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک میں معاشی ترقی نہیں ہورہی ہے، اگر آج چین، یو اے ای اور سعودی عرب اپنے پیسے پاکستان سے واپس لے لے تواگلے ہفتے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، یہ پاکستان کا معاشی استحکام ہے، یہ کہہ رہے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے، اس پارلیمنٹ کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں، بلوچستان اور خیبر پختنونخوا کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پچیسواں پروگرام ہے، ہر پروگرام کے بعدحکمراں کہتے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ملک کی معاشی ترقی کا کسی ماہر معیشت سے پوچھ لیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے، پی ٹی آئی کے پاس اب پہلے والی اسٹریٹ پاور تھی اوران کے پاس بیک پاور بھی نہیں ہے، ملک میں معاشی استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے، متوسط طبقے کی قوت خرید اب بہت کم ہوچکی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں جوکچھ ہورہا ہے، یہ تباہ کن ہے، روز دھماکے ہورہے ہیں، ہمارے افسران اور فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لئے مل کو کوئی حل نکالا جائے۔