لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس آج 2بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا ہے،جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس ایک بجے طلب کر رکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز گورنر پنجاب نے اجلاس موخر کر دیا تھا اور قانون کے مطابق جس اجلاس کو گورنر موخر کردے اسے جاری نہیں رکھا جاسکتا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جس اجلاس کی وہ صدارت کریں گے وہی قانونی اور آئینی ہے کیونکہ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا نوٹیفکیشن تاحال سیکریٹری اسمبلی کو موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ایک بجے تک کیلئے موخر کر دیا تھا۔









