پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1988 سے 1991 تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔