بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کو گزشتہ روز خط لکھا ہے، انھوں نے کہا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ایران کی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں ان سے نیوکلیور ڈیل کے حوالے سے بات چیت کرنے کا کہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کےلیے بہتر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں ہمیں پھر کچھ کرنا پڑے گا، کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں، کیونکہ اب کوئی نیا نیو کلیر ہتھیار بننے نہیں دیں گے۔