واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیدسے متعلق سوال کویکسرنظراندازکرتےہوئے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے جب ترجمان سے یہ سوال کیاکہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث اہم دہشت گردکی گرفتاری پرپاکستان کی حکومت کا شکریہ اداکیالیکن پاکستان ایک مقبول سیاسی رہنما عمران خان تین سال سے جیل میں قیدہیں اور ان پرمظالم جارہی ہیں اس بارے میں کوئی بات نہیں کی جاتی جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے اور اہم دہشت گردی شریف اللہ کی گرفتاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکرنے کے صدرٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کاحوالہ دیاتاہم ترجمان عمران خان سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سے گریزکیااورسوال کو مکمل نظرانداز کیا۔
امریکی ترجمان کابانی پی ٹی آئی کی قید پر تبصرے سے گریز،سوال مکمل نظرانداز
