بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلامی تعاون تنظیم کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کردی۔

سعودیہ عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اس موقع پر سربراہ او آئی سی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

اجلاس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے۔