بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کچھ بدبخت ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، عطا تارڑ

گوجرانوالہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،
گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر گفتگووفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا،
کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، 9 مئی والوں نے اس ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کئے اور محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، یہ فرق ہمیشہ رہے گا،