بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کو پنجاب حکومت کے ماتحت کرنے کی آئین دور دور تک اجازت نہیں دیتا،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کو پنجاب حکومت کے ماتحت کرنے کی آئین دور دور تک اجازت نہیں دیتا۔

بدھ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی کاسارا سیٹ اپ اس وقت غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ریاستیں اداروں کے زریعے چلتی ہیں مگر جب ادارے ایک جماعت کے آلہ کار بن جائیں تو یہی کچھ ہوتا ہے،جو اس وقت ہو رہا ہے