بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں ،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں مگروہ تیارنہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی تعدادآئین کے مطابق ہے وفاقی کابینہ کاایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھناچاہئے،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جتنی تعدادہونی چاہئے وہ ہے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ تین قلمدان ایک ساتھ دیکھے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اینکرزکوآف ایئرکرنے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔
انہوں نے کہاکہ عون عباس کو گرفتارکرناتھاتوانہیں آگاہ کرناچاہئے تھاجن لوگوں نے عون عباس بپی کے گھرپر چھاپہ مارانہیں استحقاق کمیٹی میں بلاناچاہئے۔