بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں صوبائی وزارتوں کی تقسیم پر معاملات طے پا گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں پنجاب کی وزارتوں کی تقسیم پر معاملات طے پا گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے وزارتوں کی تقسیم کے معاملات حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی پنجاب کی تین اہم وزارتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، پنجاب میں وزارت آبپاشی، زراعت، سی ڈبلیو ڈی پیپلز پارٹی کو ملے گی۔
ن لیگ نے پنجاب میں وزارت خزانہ، ریونیو پی پی کو دینے سے معذرت کرلی، ن لیگ نے پی پی کو پنجاب میں دو من پسند وزارتیں دینے کی پیشکش کی، پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد دو من پسند وزارتوں کے نام ن لیگ کو دے گی۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کو سنیئر وزیر سمیت پانچ وزارتیں ملیں گی، پنجاب کابینہ میں پی پی کے دو مشیر، دو معاونین خصوصی بھی ہوں گے، وزارتوں کے معاملات طے ہونے پر صوبائی کابینہ کے جلد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔