کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ پولیس کے مطابق 4 ڈاکو رکشے میں سوار خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔