وزیر اعظم شہبازشریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں محمد ریاض کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی چیک کے ساتھ ساتھ محمد ریاض کی نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں، تمام وفاقی اداروں میں اپنے ایتھلیٹس کو نوکریاں دیں گے۔
محمد ریاض 2018 کی ایشین گیمز سمیت درجنوں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ قطر، بحرین، جاپان اور بھارت سمیت 30 ممالک کے خلاف کھیل چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو امدادی چیک اور نوکری دے دی








