لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے، اسمبلی وزارت قانون کے ایک انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے کام کرے گی جب کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو وزارت قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ وضاحت صوبائی وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اسٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کا نظم و نسق چلانے کے لیے صوبائی اسمبلی کا اسٹیٹس تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم، وزارت قانون کے انسٹیٹیوٹ کی حیثیت سے کام کریگی








