بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا ترجمان پاک فوج فیصلہ کرینگے سازش تھی یا نہیں؟ عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار فیصلہ کریں گے سازش تھی یا نہیں؟ ان کا نقطہ نظر ہوسکتا ہے، فیصلہ نہیں، کہتےہیں مداخلت ہوئی تو کون فیصلہ کرے گا مداخلت ہوئی یا نہیں؟ سپریم کورٹ کو چاہیے جوڈیشل کمیشن بنائے اور تحقیقات کرائے۔
سوشل میڈیا پر عوام کے سوالوں کے جواب کے دوران مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے جوڈیشل کمیشن بنائے اور تحقیقات کرائے، ہم نے کہا کھلی سماعت کرائیں پتا چل جائےگا مداخلت ہوئی یا نہیں۔ جوسازش ہوئی اس سے ہماری قوم زندہ ہوگئی ہے، حکومت گرائی گئی تو بھارت، اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں،زندہ قوم کی طرح حقوق کیلئے لڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمارے مؤقف کی تائید کی کہ مداخلت ہوئی ہے، سازشی مراسلے پر حقائق سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، ہمارے پاس ریکارڈ ہے ہمارے لوگ امریکی سفارتخانے میں جایا کرتے تھے، ہمارے پاس ریکارڈ ہے ہمارے لوگ امریکی سفارتخانے میں جایا کرتے تھے، ہمارے اتحادیوں نے بھی اچانک ہی ساتھ چھوڑنا شروع کر دیا، 8مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی، اس دھمکی کا سیدھا مطلب مجھے ہٹانا تھا، ہمارے سفیر نے سائفر بھجوایا جو براہ راست میرے تک پہنچا گیا، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی عمران خان کو نہ ہٹایا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا، 7مارچ کو ڈونلڈ لو نے آفیشل میٹنگ میں بات کی۔ ہمیں تو معلوم ہے کہ سازش ہوئی اس لئے تحقیقات چاہتے ہیں، جاپان پر 2 ایٹم بم گرائے گئے، دونوں ملک 10 سالوں میں کھڑے ہوگئے، دوسری جنگ عظیم میں جرمنی مکمل طور پر تباہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں ہے، قائداعظم کی روح کو خوش کرنے لکی خاطر حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی پڑیگی، معاملے پر سماعت ہو جائے تو دوبارہ کسی کی سازش کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، یہ ملک کے دشمن ہیں، ان کی کامیابی کی وجہ ان قوموں میں موجود اخلاقیات تھیں، ان کی وجہ سے ملک کے سارے ادارے تباہ ہوں گے۔ ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان بھی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ ان کا مقصد صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنا تھا، ان کے تو سارے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے 2 ماہ میں وہ مہنگائی کی جو ہم نے 3 سال میں نہیں کی، میں صرف قائداعظم کو لیڈر مانتا ہوں، جس دن میں اسمبلی میں گیا اس کا مطلب ہو گا میں نے انہیں تسلیم کر لیا، انہوں نے جج ارشد ملک کی ویڈیو نکالی ، ثاقب نثار کی آڈیو نکال لی،انہوں نے ججز کو رشوت سے بھرے بریف کیس بھی بھجوائے، مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، ان کی وجہ سے ملک کے سارے ادارے تباہ ہوں گے۔