بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان باربار فوج پر اٹیک کررہے ہیں ، ہم ادارے کا تحفظ کریں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی غیرملکی سازش کا موضوع ختم ہوگیاتھا،عمران خان باربار فوج پر اٹیک کررہے ہیں ،اس تنازع میں ہم فوج کے ادارے کو تحفظ فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی امریکی سازش ہونے کو ردکیا گیا تھا،ہماری نظر میں اس معاملے کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بہت نچلے درجے کی سیاست شروع کی ہے، وہ گندی سیاست کررہے ہیں، پنڈی والوں کو تنازع میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، عمران خان اداروں کو شرمندہ کررہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے اقتدار میں واپس آنے میں فوج رکاوٹ ہے،عمران خان پوری طرح بوکھلائے ہوئے ہیں اور بار بار اداروں پر حملے کرتے ہیں، باربار فوج پر اٹیک کررہے ہیں ،وہ ارادہ کرکے فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اس تنازع میں ہم فوج کے ادارے کو تحفظ فراہم کریں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ جوفوجی افسران سلامتی کمیٹی میں تھے عمران ان کی تعریف کرتے تھے،آئینی حدود میں کام کرنے والے اداروں کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے،عمران خان کو کل تک جن اداروں کی سپورٹ تھی وہ آج نہیں، عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فریق فوج سے محاذآرائی کرے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پر جو الزامات ہیں ان کے گردگھیرا تنگ ہورہاہے،