بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم کی قیمتوںمیں اضافہ کیا گیا ہے ،حکومتی اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔