اسلام آباد: سینئر وکیل اور سیاسی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرکے اپنی جماعت پربڑادھماکاکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، کیونکہ ان کا مؤقف بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملتا جلتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں اور ان کے کارکن انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ وہ تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ان کا وسیع سیاسی تجربہ ہے، جسے قومی پالیسی سازی میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارلیمان کو تجویز دیں گے کہ قومی سلامتی اجلاس دوبارہ بلایا جائے تاکہ تمام جماعتوں کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع ملے۔”ہم کسی صورت ملک میں آپریشن نہیں چاہتے، لیکن ایک متفقہ پالیسی ضروری ہے تاکہ قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا ہو،” شیر افضل مروت نے زور دیا۔
نواز شریف کو قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی،شیرافضل مروت
