جدید سیکورٹی فیچرز کے حامل نئے پاسپورٹ(Passport) کی تیاری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی کا دورہ کیا۔
پرنٹنگ کارپوریشن منیجنگ ڈائریکٹر ارشد محمود بھٹی نے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاواجاری منصوبوں، پاسپورٹ بک لیٹ کی پرنٹنگ سہولت، پیداواری عمل اور متعلقہ جدید آلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور پاکستانی سفری دستاویزات کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیےجدید ٹیکنالوجیز سے بھی آگاہ کیا ۔
مزیدپڑھیں:میر رضا کیس، معلومات کیلئے اخبارات میں عوامی اشتہار شائع کرنیکا حکم
اجلاس میں نئے پاسپورٹ بک لیٹ کے ڈیزائن اور پرنٹنگ اسپیسفکیشنز کو حتمی شکل دینے، پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج/کارڈ میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کرنے اور نئے پاسپورٹ بک لیٹ کے مرحلہ وار اجراء اور لانچ کے لیے جامع روڈ میپ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔









