اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ اگربانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست آئی تو حکومت اس پر غورکرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اگرپی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے تو بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجاسکتاہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی درخواست دے تو بانی پی ٹی آئی کوپیرول پربلایا جاسکتاہے ،میں وزیراعظم کو مشور ہ دوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجائے ، قومی اتفاق رائے کےلئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی ہے ،جعفرایکسپریس واقعہ کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتی۔
انہوں نے کہاکہ کل مولانافضل رحمان سے ہماری مثبت گفتگو ہوئی ،انہوں نے افغان صورتحال سے متعلق کرداراداکرنے کا کہاہے ۔
عمران خان کی پیرول پررہائی :راناثناء اللہ نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی








