بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد(صغیر چوہدری) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کنگر پل پولیس چوکی, بنوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسینوزیر داخلہ محسن نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس نے دلیری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔