بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول حکومت کی گزشتہ ایک سال کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کر رہی ہے۔