بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیسرا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں آرام کے بعد کل قومی سکواڈ نے میچ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔