قصور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، شوہر جاں بحق قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔