بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی بینک ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ساڑھے 8کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو ساڑھے 8کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔بدھ کو عالمی بینک کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کے پاکستان ہاؤسنگ فنانس پروجیکٹ کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیلیس نے کہا کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کے لیے حکومت پاکستان کو عالمی بینک کی مسلسل مالی اور تکنیکی مدد کو یقینی بنایا ۔اس منصوبے سے پاکستان میں کم اور درمیانی آمدنی اور غیر رسمی آمدنی پر انحصار والے گھرانے مستفید ہوں گے۔پاکستان ہاؤسنگ فنانس پروجیکٹ کا مقصد ان گھرانوں کے لیے ہاسنگ فنانس تک رسائی بڑھانے اور پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں حکومت پاکستان کی جاری کوششوں میں تعاون کرنا ہے، یہ اضافی فنانسنگ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کی جانب سے 140 ملین امریکی ڈالر کے بنیادی منصوبے کے تحت بنائے جانے والے رسک شیئرنگ سہولت کے ذیلی ٹرسٹ کی ابتدائی سرمایہ کاری کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔یہ پروجیکٹ پرائمری مارگیج قرض دہندگان کو 5ویں کوئنٹائل کے گھرانوں کے بالکل اوپری حصے سے نچلے کوئنٹائل آمدنی والے گروپوں میں جانے کے قابل بنائے گا لہٰذا بڑے پیمانے پر مالیاتی شعبے کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ منصوبہ کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں معاونت کے علاوہ بنیادی مارگیج مارکیٹ کو گہرا کرنے میں مدد کرے گا۔