فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی موجودہ حکومت پر تنقید ،معاشی پالیسیاں کے نقصانات واضح کر دیئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فرخ حبیب نے لکھا شہباز سپیڈ کے 60 روزہ نقصانات ،روپے کی قدر میں 25روپے کمی 178سے 207روپے کا ہو گیا،برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں25فیصد کمی ہوئی۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں برآمدات 2.897ارب ڈالر اور مئی میں 2.601ارب ڈالر رہیں، اپریل میں ترسیلات زر3.12ارب ڈالر اور مئی میں 2.33ارب ڈالر رہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد کمی ہوئی اور موجودہ حکومت کے دور میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔
اس سے قبل اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا تھا کہ یہ حکومت پچھلے 15 روز میں پٹرول پر 84 روپے اور ڈیزل میں 120 روپے تاریخی اضافہ کر چکے ہے۔
یہ بدترین مہنگائی کا خودکش حملہ ہے پاکستان کی عوام پر۔ یہ غلام حکومت روس سے سستا تیل نہیں لی رہی جسکی قیمت پاکستان کی عوام ادا کر رہی ہے۔









