پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا،
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے خوارجی دہشت گرد پسپا ہو گئے۔









