اوول(نیوز ڈیسک) چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کمان سلمان آغا کے ہاتھوں میں جبکہ کیویز کو مائیکل بریسویل لیڈ کررہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔
پاکستان کا سکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی









