بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منسٹر انکلیو میں وزیرخزانہ کے بنگلے کی تزئین وآرائش،48لاکھ روپے خرچ کئے گئے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو منسٹرانکلیو میں گھر دے دیا گیاجس کی تزئین و آرائش پر48لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو منسٹر انکلیو میں 22نمبر گھر الاٹ کیا گیا جس میں وہ منتقل ہوگئے ہیں۔ وزیرخزانہ کی منتقلی سے پہلے سرکاری گھر کی تزئین و آرائش کی گئی جس پر 48لاکھ روپے خرچ ہوئے۔