اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران حکومت نے سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں،ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلایا گیا،وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا اور غریب کرنے، معاشی تباہی اور کشمیر فروشی کے لئے استعمال ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت مہنگا کیا،سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے۔
پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت مہنگا کیا .سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا. عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے .
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 16, 2022









