راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور وہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کر سکتے۔منگل کواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا اخبار اور ٹی وی تک بند کر دیا گیا ہے، انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس لیے وہ کسی بھی قسم کے احکامات نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلے لیے جا رہے ہیں، وہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان کی آزادی اظہار پر قدغن لگانا غیر آئینی ہے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔
عمران خان سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں سے لاعلم ہیں، کوئی احکامات جاری نہیں کر سکتے: علیمہ خان
