بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کی ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے بعد کارکنان کے دیے گئے مینڈیٹ کا احترام جمہوری تقاضا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل کیے جا سکیں۔