بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منسٹر انکلیو منتقل ہوا نہ گھر کی تزئین وآرائش پرپیسے خرچ ہوئے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے منسٹر انکلیو منتقل ہونے اور گھر کی تزئین وآرائش پر48لاکھ روپے خرچ کئے جانے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نے حکومت گاڑی لی نہ پٹرول اور گھر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون ٹو کے گھر میں رہتاہوں،مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا لیکن وہاں گیا تک نہیں ہوں اور نہ ہی مستقبل میں وہاں منتقل ہونے کاارادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ منسٹر انکلیو کے گھر میں کوئی پیسہ خرچ نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک اور نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو منسٹر انکلیو میں 22نمبر گھر الاٹ کیا گیا جس میں وہ منتقل ہوگئے ہیں۔ وزیرخزانہ کی منتقلی سے پہلے سرکاری گھر کی تزئین و آرائش کی گئی جس پر 48لاکھ روپے خرچ ہوئے۔