ٹی20 سیریز کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، عبدالصمد، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 ، ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔









