ترکیہ کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔
تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔
یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’سب سے زیادہ مزاحیہ بات یہ ہے کہ انوشکا پھر بھی انہیں نہیں پہچانیں گی، کیونکہ رب نے بنا دی جوڑی‘۔
دوسرے صارف نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے مت کہو کہ یہ ویرات نہیں بلکہ کوئی اور ہے… یہ تو حد ہو گئی!‘
ترکیہ کے معروف اداکار کی ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی








