اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر پراعتماد کرناچاہئے ، عمرایوب جیسے بات کرتے ہیں وہ اپنے ماضی کو نیوٹرلائزکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کادوبارہ اجلاس بلانے کی تجویزاچھی ہے
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ دنیامیں ہارڈ اسٹیٹ کالفظ استعمال ہوتا ہے، ہارڈاسٹیٹ کا مطلب زیادہ پھینٹی لگانانہیں ، ہارڈاسٹیٹ بنانے کامقصدہمیں اپناامیج بہتر بناناہے
انہوں نے کہاکہ نوازشر یف کی صحت ٹھیک نہیں،ان سے بلوچستان اور خیبرپختونخواکے پارٹی رہنماوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نوازشریف نے انہیں ہدایات دیں۔
انہوں نے کہاکہ60لاکھ سے زائد افغان ہماری سرزمین پر رہ رہے ہیں، افغانستان سے ہمارے خلاف سازشیں اور دہشت گردی نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پالیسی نیارخ اختیارکرہی ہے،اس کے ساتھ ہمارے تعلقا ت متوازن سمت میں جارہے ہیں۔









