اسلام آباد(صغیر چوہدری ) موٹروے ایم ٹو کلر کہار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ۔
زخمیوں میں چار افراد شدید زخمی ہیں ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ ۔
تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ۔
بس راولپنڈی سے وہاڑی کی جانب جا رہی تھی ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔
موٹروے ایم-ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی








