اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے سی پیک بجلی گھروں کے معاہدوں پر نظرثانی کے بیان کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایشتر پریزنے بتایا کہ آئی ایم ایف نے چینی آئی آئی پی پیز معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرنے کا نہیں کہا۔انہوں نے اس طرح کے بیانات کو بےبنیاد قرار دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کثیر الجہتی حکمت عملی کو سپورٹ کرتا ہے جس سے حکومت اور صارفین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر یکساں بوجھ آئے۔
اس سے پہلے میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو چین کے ساتھ سی پیک کے حوالے سے چینی آئی پی پیز کو 300 ارب روپے کی ادائیگی سے قبل توانائی کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے۔
آئی ایم ایف نے سی پیک بجلی گھروں کے معاہدوں پر نظرثانی کے مطالبے کی تردید کردی








