بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

(ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں ساتھیوں سمیت زخمی

شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز شکر گڑھ میں ٹریفک حادثے میں ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنی گاڑی خود ڈرائیور کررہے تھے کہ شکر گڑھ کے قریب بجنا اسٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے تصادم ہوگیا۔
دانیال عزیز اسلام آباد سے اپنے ساتھیوں سمیت واپس شکر گڑھ آرہے تھے جب سامنے سے آنیوال مزدا ٹرک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو کر ان کی گاڑی پر چڑھ گیا، حادثے میں دانیال عزیز کی پراڈو گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
پولیس کے مطابق واقعے میں دانیال عزیز سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔