بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 23.35 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14.94 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 24 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.98 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.95 ارب ڈالر ہیں۔