اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران ایک صحافی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکے تسبیح پر کچھ پڑھ کر ججز پر پھونکنےکی ٹویٹ کردی جس کی شکایت مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے ججز کی تو عدالت کی طرف سے ڈیکورم کا خیال رکھنے کی ہدایت پر صحافی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیداہوگئی جب ایک صحافی نے مریم نوازکے تسبیح پر کچھ پڑھ کر ججز پر پھونکنے سے متعلق ٹویٹر پر ٹویٹ کردی جس پر مریم نواز نے وکیل عرفان قادر کو بلایا اور انہیں ٹویٹ کے بارے میں بتایا۔ عرفان قادر نے اس کی شکایت ججز سے کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کچھ دوست موجود ہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مریم نواز تسبیح پڑھ کر عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں اس پر جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ دوران سماعت ٹویٹ نہ کریں کیس کی سماعت کے بعد جو کرنا ہے کریں۔بعدازاں صحافی نے اپناٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
مریم نوازکے کچھ پڑھ کر ججز پر پھونکنے کی ٹویٹ، عدالت کامیڈیاکو ڈیکورم کا خیال رکھنے کاحکم








