لاہور(نیوز ڈیسshehک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ “صوبہ سندھ کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے، اور سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔”
دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔









