بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 46 ویں برسی پر خراج عقیدت، جمہوریت اور مسلم امہ کے اتحاد میں خدمات کو سراہا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے”۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ “پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا”۔

شہباز شریف نے یاد دلایا کہ “ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا”، جو کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تھا۔

انہوں نے کہا کہ “ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا”، جسے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں کامیابی قرار دیا۔