لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نوازشریف نے عبدالمالک بلوچ سے فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا، نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیکر ہی اختر مینگل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے فوری دورہ بلوچستان کا وعدہ نہیں کیا، اگر سیاسی ڈویلپمنٹ ہوئی تو نواز شریف دورہ بلوچستان کریں گے، نواز شریف وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔
نواز شریف وزیراعظم سے بات کر کے بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے، نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر مینگل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے مہرنگ بلوچ کے حوالے سے بھی بات رکھی، نواز شریف نے مہرنگ بلوچ کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔
بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، نواز شریف سے ڈاکٹر مالک بلوچ نے اتفاق کیا۔
نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ ہو سکا کروں گا، ملاقات میں ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔
نواز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی








