بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ، آج سے دکانیں ، بازار ، شاپنگ مال رات 9 بجے بند ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے باعث اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج سے دکانیں ، تمام بازار ، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آج رات 9 بجے سے تمام بازار شاپنگ اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنا ہوں گی

جبکہ شادی ہالز ، ریسٹورنٹ، کافی شاپ رات 11 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ بجلی کی قلت کے باعث کیا گیا ہے ۔