کراچی(نیوز ڈیسک) این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں بیلٹ پیپر چوری کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بیلٹ پیپر چوری کیے جانے کی ویڈیو جناح اسکول 36-b زمان آباد کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا کارکن بیلٹ پیپر کا بنڈل چوری کرکے کھڑکی پر کھڑے دوسرے شخص کو دیتا ہے جس کے بعد کھڑکی پر موجود شخص وہ بنڈل وہاں سے آگے لے جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلٹ پیپر چوری ہونے کے بعد ایس پی لانڈھی سلیم شاہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے جب کہ تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) کے کارکنوں نے اس موقع پر احتجاج کیا۔
ایس پی لانڈھی سلیم شاہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کر دیا گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کراچی کے حلقے این اے 240 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر کامیاب قرار پائے ہیں۔








