بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا 10 سے 11 اپریل تک بیلاروس کا سرکاری دورہ، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری رہے ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ شامل ہیں ۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔