بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، اہلیہ اور بیٹے ملوث نکلے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مورگاہ کے علاقے میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، جس میں اہلیہ اور 2 بیٹے ہی قاتل نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ صغریٰ بی بی اور بیٹے اسد کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا گیا جب کہ محمد امین کے قتل کی واردات میں ملزمہ کا آشنا بھی شامل تھا۔

ملزمہ کے دوسرے بیٹے اور قتل میں شامل ملزمہ کے آشنا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو ہتھوڑے کا وار کرکے قتل کرنے کے بعد لاش گراؤنڈ میں پھینک دی تھی۔ واضح رہے کہ مورگاہ پولیس کو گزشتہ روز گراؤنڈ سے ہی مقتول محمد امین کی لاش ملی تھی۔